Sunday, April 25, 2010

اگر تو آپ کو یہ یقین ہے کہ آ پ نے مرنا نہیں ہے


اگر تو آپ کو یہ یقین ہے کہ آ پ نے مرنا نہیں ہے۔؟ یا یہ یقین ہے کہ آپکو کبھی موت نہیں آنی۔یا آپ کا خیال ہے کہ مرنے

کے بعد آپ نے اللہ تبارک تعالیٰ کے حضور پیش ہوکر دنیا میں کئے گئے اعمال کا حساب نہیں دینا ۔پھر تو ٹھیک ہے۔
لیکن اگر آپکو یقین ہے کہ آپ نے ایک دن مرنا ہے اور مرنے کے بعد اللہ تبارک تعالیٰ کے حضور پیش ہو کر اپنے اعمال کی جزا سزا کے پروسس سے گزرنا ہے تو پھر خدا کے واسطے اپنے اعمال،اپنی سوچوں اور اپنی کاوشوں کی سمت درست سمت کی جناب کر لیں۔
کوشش کریں کوئی ایسا کام نہ کریں جس کی وجہ سے مرنے کے بعد شرمندگی ہو اور اللہ ہمیں نافرمانوں میں شامل کر کے جہنم کے عذاب کا مزا چکھائے۔
فوری طور پر سابق گناہوں ،غلطیوں،کوتاہیوں اور نافرمانیوں کی اللہ تبارک تعالیٰ سے معافی مانگیں اورنیک عمل کرنے اور گناہوں ،برائیوں سے بچنے کی توفیق کے لئے دعا کریں۔ہو سکتا ہے کہ آج ہماری زندگی کا آخری دن ہو ۔کیا ہی اچھا ہو کہ ہم اپنی زندگی میں توبہ تائب ہو کر اللہ تعالیٰ کے نافرمانوں سے نکل آئیں۔
اللہ ہمارا خاتمہ ایمان کیساتھ کرے۔ہمیں عذاب قبر سے بچائے۔قیامت والے دن ہمیں ہر قسم کی زلت ورسوائی سے بچائے۔جہنم سے رہائی دیکر جنت الفردوس عطا کرے۔آمین

0 comments:

Post a Comment