اچھے اخلاق والے
حضور پاک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک شخص ساری عمر تہجد پڑھتا رہا اور اس نے ایک رات بھی تہجد کی نماز قضا نہیں کی اورساری زندگی روزے رکھے ایک دن بھی روزہ نہ چھوڑا سوائے عید کے۔
اتنے بڑے عمل لیکر آنے والا قیامت والے دن اس کے اجر میں کیا کچھ پائے گا۔لیکن جس کے اچھے اخلاق ہونگے وہ اس شخص سے بھی آگے ہو گا۔
(سبحان اللہ)
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ '
جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں نہیں جائے گا اس پر ایک آدمی نے عرض کیا کہ ایک آدمی چاہتا ہے کہ اس کے کپڑے اچھے ہوں اور اس کی جو تی بھی اچھی ہو
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ جمیل ہے اور جمال ہی کو پسند کرتا ہے تکبر تو حق کی طرف سے منہ موڑنے اور دوسرے لوگوں کو کمتر سمجھنے کو کہتے ہیں۔
- صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر
266
0 comments:
Post a Comment